کرسٹیانو رونالڈو بھی ٹی وی رپورٹر کی زلفوں کے اسیر ہو گئے

جمعرات 22 جنوری 2015 13:26

کرسٹیانو رونالڈو بھی ٹی وی رپورٹر کی زلفوں کے اسیر ہو گئے

لزبن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء)ورلڈ کپ فاتح کپتان عمران خان نے اینکر پرسن ریحام خان کے ساتھ شادی کیا رچائی کہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی ٹی وی چینل کی رپورٹر کی زلفوں کے اسیر ہو گئے۔ سابق کرکٹر اور موجودہ سیاستدان عمران خان کی اینکر پرسن ریحام خان سے شادی کی خبریں ابھی میڈیا کی دھوم ہی ہے کہ ایک اور کھلاڑی اور ٹی وی رپورٹر کی محبت منظر عام پر آنے لگی ہے۔

(جاری ہے)

مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی پروفیشنل زندگی میں تو عروج پر ہیں لیکن ان کی گھریلو زندگی اتار چڑھاوٴ کا شکار ہے۔ حال ہی میں رونالڈو اور ان کی سابقہ بیوی میں کچھ گھریلو معاملات کی وجہ سے علیحدگی ہوئی ہے اور رونالڈو کو ایک تقریب میں تنہا انعام وصول کرتے دیکھا گیا جو کہ وہاں موجود لوگوں کے لیے حیرانگی کا باعث بنا۔ ہسپانوی میڈیا کے مطابق رونالڈو ان دنوں ایک نئی دوست کے ساتھ دکھائی دیے جا رہے ہیں جو ایک ہسپانوی نجی ٹی وی چینل میں رپورٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ سماجی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک تصویر نے دنیا بھر میں فٹ بال کے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔