احسن خان ٹیلی کام کمپنی کے نئے کمرشل میں جلوہ گر

جمعرات 22 جنوری 2015 13:39

احسن خان ٹیلی کام کمپنی کے نئے کمرشل میں جلوہ گر

لاہو ر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء ) ٹی وی کے مقبول اداکار و ماڈل احسن خان پاکستان کی معروف ٹیلی کام کمپنی کے لئے ٹی وی کمرشل میں جلوہ گر ہوئے جس میں احسن خان نے اپنی خوبصورت اور جاندار اداکاری سے اشتہار کو چارچاند لگادیے ۔

(جاری ہے)

اداکاراحسن خان ٹی وی ڈراموں کیساتھ اشتہارات میں بھی خاصے مقبول ترین فنکار تصورکیے جاتے ہیں ۔ مذکورہ کمپنی اس سے بیشتر پاکستان کے ناموار فنکاروں کو اپنے اشتہارات میں کاسٹ کرچکی ہے جبکہ ٹی وی کمرشل سرکاری ٹی و ی سمیت تمام نجی ٹی وی چینلز سے آن اےئر ہے ۔