اسحاق ڈار الزامات کی سیاست بند کریں اور تھوڑے سنجیدہ ہو جائیں۔۔۔ شیریں مزاری

جمعرات 22 جنوری 2015 16:39

اسحاق ڈار الزامات کی سیاست بند کریں اور تھوڑے سنجیدہ ہو جائیں۔۔۔ شیریں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے اسحاق ڈار کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو چاہئیے کہ وہ الزامات کی سیاست چھوڑ دیں اور حکومت ، تحریک انصاف کی پیش کش قبول کرتے ہوئے میڈیا کے سامنے ہی مذاکرات کرے تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عدالتی کمیشن کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے تحریک انصاف آزاد اور با اختیار عدالتی کمیشن چاہتی ہے جس کا اظہار حکومت کو بھجوائے گئے خط میں کیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن کے معاملے پر حکومت کی گھبراہٹ سمجھ سے بالا تر ہے اسحاق ڈار کو چاہئیے کہ وہ الزامات کی سیاست بند کر کے دھاندلی کی تحقیقات جیسے اہم ایشو پر سنجیدگی اختیار کریں اور قوم کو یہبتائیں کہ حکومت عدالتی کمیشن سے کیوں خوفزدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :