ٹنڈو الہ یار، جمعیت علماء اسلام ، جماعت اسلامی اور اہلسنت والجماعت نے کل مشترکہ ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا

جمعرات 22 جنوری 2015 17:19

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) ٹنڈوالہیار میں علیحدہ علیحدہ ریلیوں کے بجائے جمعیت علماء اسلام ، جماعت اسلامی اور اہلسنت والجماعت نے کل مشترکہ ریلی نکالنے کا اعلان کر دیاتحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی میں دینی مدارس سمیت10سے ذائد جماعتوں کے قائدین و کارکنا ن شرکت کریں گے آج تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی سہ پہر 3بجے چمبڑ روڑ سے لیاقت گیٹ تک نکالی جائے گی اس بات کا اعلان متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ کہ فرانس میں گستاخانہ کارٹون کی امریکا اور یورپ کی جانب سے مذمت نہ کرنا اسلام کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے چارلی ایبڈو نے توہین آمیز خاکے شائع کر کے مجرمانہ ،شرمناک اور مسلمانوں کی دل آزاری والی حرکت کی ہے یہودیوں کی جانب سے چارلی ایبڈو کی سرپرستی سے عالمی جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں خاکوں کی اشاعت سے ایک ارب سے ذائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی رہیں اور چارلی ایبڈو جیسے جریدوں کو کام کرنے سے نہ روکا گیا تو دنیا کا امن تہہ و بالا ہوجائے گا بین المذاہب کے علمبردار چارلی ایبڈو میگزین کے راستے میں رکاوٹ کیوں نہیں ڈال رہے اگر پاکستان میں اقلیتوں کی زرا بھی حق تلفی ہو جائے تو پاکستانی اور بین الاقومی میڈیا آسمان سر پر اٹھا لیتا ہے توہین رسالت ﷺدنیا کا سب سے بڑا جرم ہے اس پر عالمی میڈیا شام غریباں کا منظر پیش نہیں کر رہا میڈیا توہین رسالت ﷺ کی خبروں کو درست کوریج کرے فرانس میں دہشت گردی کے بعد فرانس سے اظہار یکجہتی کے لئے دنیا سڑکوں پر آئی تھی اب مسئلہ حضور اکرم ﷺ کی عزت وناموس کا ہے ہر ہر امتی کو سڑکوں پر آکر احتجاج کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :