جماعت الدعوة کے اثاثے منجمد، حافظ سعید پر بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی
جمعرات 22 جنوری 2015 18:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جنوری۔2015ء) حکومتِ پاکستان نے جماعت الدعوة سمیت تمام کالعدم تنظیم کے اثاثے منجمد کر دیئے ہیں اور جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کے بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ اقوام متحدہ نے جن جماعتوں پر پابندی عائد کی ہے ان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جبکہ جماعت الدعوة اور حافظ سعید پر عائد پابندیاں بھی نیشنل ایکشن پلان اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور بھارت حافظ سعید کی سربراہی میں کام کرنے والی فلاحی تنظیم جماعت الدعوة کا تعلق کالعدم ”لشکر طیبہ“ سے بتاتے رہے ہیں جبکہ لشکر طیبہ پر 2008ءمیں ہندوستان میں ممبئی حملوں کا ذمہ دار بھی قرار دیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
امریکہ کی جانب سے متعدد بار حافظ سعید پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے تاہم یہ معاملہ تاخیر کا شکار رہا۔
تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک پر بھی پابندی عائد کردی ہے تاہم اس کے پاکستان میں کوئی بینک اکاﺅنٹس موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کسی دباﺅ کے تحت نہیں بلکہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی ہیں اور اس تنظیم کو افغانستان میں موجود امریکی فوج پر متعدد حملوں کے بعد 2012 ءمیں امریکہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا۔ پاکستان میں داعش کی موجودگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام خدشات سے آگاہ ہے اور داعش کی پاکستان میں سرگرمیوں کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے جن کالعدم تنظیموں پر پابندی عائد کر کے ان کے اثاثے منجمد کئے ہیں ان میں حرکت الجہاد اسلامی، حرکت المجاہدین، فلاحِ انسانیت فاﺅنڈیشن، امہ تعمیر نو، حاجی خیر اللہ حاجی ستار منی ایکسچینج، راحت لمیٹڈ، روشن منی ایکسچینج، الاختر ٹرسٹ، الرشید ٹرسٹ، حقانی نیٹ ورک اور جماعت الدعوة شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.