بلاول بھٹوزرداری متحدہ مسلم لیگ میں شامل ہونے والے ہیں،ارباب غلام رحیم ،

پیپلز پارٹی کے لوگ غیر مہذب ہیں ،مقدس ایوان میں ارکان کے ساتھ غیر مہذبانہ رویہ رکھا ہوا ہے،میڈیا سے بات چیت

جمعرات 22 جنوری 2015 18:58

بلاول بھٹوزرداری متحدہ مسلم لیگ میں شامل ہونے والے ہیں،ارباب غلام ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22جنوری۔2015ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور رکن سندھ اسمبلی ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ پیر صاحب پگارا کی پیشنگوئی بہت جلد درست ثابت ہونے والی ہے اور بلاول بھٹوزرداری متحدہ مسلم لیگ میں شامل ہونے والے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے لوگ غیر مہذب ہیں اور انہوں نے اس مقدس ایوان میں ارکان کے ساتھ غیر مہذبانہ رویہ رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پیر صاحب پگارا نے یہ پیشنگوئی کئی سال قبل ہی کردی تھی کہ بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ میں شامل ہوں گے اور اب یہ ان کی پیشنگوئی درست ثابت ہونے والی ہے اور جلد ہی بلاول بھٹو مسلم لیگ کا حصہ بن جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں شوگر کین کے اشیو پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں اور اس سلسلے میں ایوان میں بھرپور سندھ کے غریب ہاریوں، آبادگاروں اور کسانوں کی آواز کو اٹھایا جائے گا۔