پشاور ہائیکورٹ نے:بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس غیر قانونی قراردیدیا

جمعرات 22 جنوری 2015 20:54

پشاور ہائیکورٹ نے:بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس غیر قانونی قراردیدیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22جنوری۔2015ء) پشاور ہائی کورٹ نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کوغیر قانونی قرار د یتے ہوئے وفاق کو بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کی وصولی سے روکنے کا حکم دیا ہے ۔پشاور ہائی کورٹ میں بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کی وصولی کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

سماعت جسٹس ارشاد قیصر اور جسٹس یحی آفریدی کے دورکنی بنچ نے کی ۔عدالت نے بجلی بلوں میں 30 پیسہ فی یونٹ اضافی لینے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو ریکوری سے روک دیا ۔ بجلی بلوں میں 30 پیسہ فی یونٹ کے فیصلے کے خلاف خیبر پختونخوا کے 450 سی این جی پمپ مالکان ،14 ٹیکسٹائل ملز مالکان سمیت سیکڑوں کارخانہ داروں نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر رکھی تھی ۔