داتا دربار کے علاقہ میں نوسربازوں نے زہریلی چیز کھلا کر 35سالہ شخص کو ہلاک کر دیا

جمعرات 22 جنوری 2015 23:15

داتا دربار کے علاقہ میں نوسربازوں نے زہریلی چیز کھلا کر 35سالہ شخص کو ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) داتا دربار کے علاقہ میں نوسربازوں نے زہریلی چیز کھلا کر 35سالہ شخص کو ہلاک کر دیا ۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز مقامی افراد کو داتا دربار کے علاقہ میں ایک 35سالہ شخص کی نعش پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے نعش کو شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ ظاہری طور پر زہریلی چیز کا استعمال معلوم ہوتی ہے البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :