سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ انتقال کرگئے
جمعہ 23 جنوری 2015 10:50
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری2015ء)سعودی عرب کےفرماں روا شاہ عبداللہ انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر 91 برس تھی اور وہ کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے ۔اُن کے بھائی شاہ سلمان بن عبدالعزیز مملکت کے نئے فرماں روا بن گئے ہیں ۔ان کی حلف برداری کی تقریب آج بعد نماز عشاء ہوگی ۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ نمونیا کے مرض میں مبتلا تھے ۔
انہیں دسمبر کے آخر میں ریاض کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ شاہی خاندان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شاہ عبداللہ کا انتقال رات 1 بجے ہوا ۔ان کی نماز جنازہ آج ریاض کی جامع مسجد الامام ترکی بن عبداللہ میں عصر کے نماز کے بعد ادا کی جائے گی ۔ شاہی خاندان کے بیان میں کہا گیا کہ شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد ان کے بھائی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز مملکت کے فرماں روا بن گئے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت
-
عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان
-
مسجد حرام میں زائرین کے لیے روبوٹ گائیڈ سسٹم فعال
-
حماس کے ساتھ مذاکرات ختم نہیں کیے گئے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.