سٹار وار کے کاسٹیوم نے زندگی بچا لی

جمعہ 23 جنوری 2015 11:32

سٹار وار کے کاسٹیوم نے زندگی بچا لی

سکاٹ لوکسلے پر ایک زہریلے سانپ نے حملہ کیا مگر سٹار ٹروپر کے لباس کی وجہ سے جان بچ گئی سٹاروار فلموں کے ایک شیدائی کی زندگی سٹارٹروپر کےلباس نے بچالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق 47 سالہ سکاٹ لوکسلے(Scott Loxley) آسٹریلیا میں، سٹار وار کے ایک کردار، صحرائی سٹار ٹروپر (stormtrooper) یا سینڈ ٹروپر(sandtrooper ) کا بھیس بدل کر فلاحی کاموں کےلیےچندہ جمع کرتا ہے۔ کوئنز لینڈ کے شمالی علاقے یالبورو(Yalboroo) کے قریب ایک زہریلے کنگ براؤن یا ملغا(Mulga) سانپ نے سکاٹ کی پنڈلی کے اگلے حصے پر کاٹنے کی کوشش کی مگر پلاسٹک کے لباس کی وجہ سے اس کا یہ وار کارگر نہ ہو سکا، اور سانپ کو فرار ہونا پڑا۔ سکاٹ کا کہنا ہے کہ اسے سانپ کے دانت پلاسٹک میں بھی محسوس ہوئے مگر پلاسٹک نے زہر کو روک لیا۔