ہسپانوی فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کو لگاتار 10ویں برس دنیا کا امیر ترین فٹبال کلب قرار دیدیا گیا

جمعہ 23 جنوری 2015 11:48

ہسپانوی فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کو لگاتار 10ویں برس دنیا کا امیر ترین فٹبال ..

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) ہسپانوی فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کو لگاتار 10ویں برس دنیا کا امیر ترین فٹبال کلب قرار دیا گیا ہے میڈیا رپور ٹ کے مطابق 2013-2014 میں کمائی کے لحاظ سے مانچسٹر یونائیٹڈ چوتھی سے دوسری پوزیشن پر آ گیا ہے ‘ ریئل میڈرڈ کا روایتی حریف بارسلونا چوتھی پوزیشن پر رہا۔ رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے مانچسٹر یونائیٹڈ لگاتار آٹھ سال تک امیر ترین کلبوں میں سرفہرست رہ چکا ہے اس کے علاوہ چیلسی، آرسنل، لیور پول،مانچسٹر سٹی کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ڈیلائٹے کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق بائرن میونخ تیسری، بارسلونا چوتھی اور پیرس سینٹ جرمین پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ڈیلائٹے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 20 امیر ترین فٹبال کلبوں کی مجموعی کمائی 14 فیصد اضافے کے بعد چھ اعشارہ دو ارب یورو تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ریئل میڈرڈ نے گذشتہ سال یورپین کپ اور میڈرڈ کے ہی کلب ایتھلیٹکو میڈرڈ کو شکست دے کر چیمپیئنز لیگ جیتی تھی اور اس کی کمائی 54 کروڑ 95 لاکھ یورو تک پہنچ گئی۔

ریئل میڈرڈ کے نشریات کے حقوق اور اشتہارات کی مد میں ہونے والی آمدن میں آٹھ سے نو فیصد تک اضافہ ہوا۔ڈیلائٹیکے سینئر مینجر آسٹن ہولیہان کے مطابق پریمیئر لیگ کے نئے نشریاتی معاہدے کی نتیجے میں آمدن میں بڑا اضافہ ہوا۔حقیقت میں 2013-2014 کے دوران پریمیئر لیگ میں شامل تمام کلبوں کی آمدن میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔انھوں نے کہا کہ 20 امیر کلبوں سے آٹھ انگلش کلبوں نے نشریاتی حقوق کے ضمن میں ایک اعشاریہ ایک ارب یورو کمائے۔

متعلقہ عنوان :