آصف زرداری ، بلاول بھٹو کو 4 اپریل سے پہلے منانے کے لیے ہاتھ پاوٴں مارنے لگے

جمعہ 23 جنوری 2015 11:56

آصف زرداری ، بلاول بھٹو کو 4 اپریل سے پہلے منانے کے لیے ہاتھ پاوٴں مارنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زردوری کے اپنے والد سابق صدر آصف علی زرداری کی خبروں کے بعد پارٹی کی مرکزی قیادت 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے لیے بلاول کو ملک واپس لانے کے لیے سر گرم ہو گئی۔ پارٹی کی اکثریت نے ہی آصف علی زرداری کو پیغام دیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو اپریک کی تقریب میں شرکت ضرور کرنی چاہئیے اس سے پارٹی اور بلاول سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ دیں گی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو آصف علی زردوری کے قریبی رشتہ دار کی پارٹی میں ضرورت سے زیادہ مداخلت پر نالاں ہو کر کنارہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ لیکن پارٹی نے بلاول کو منانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں تاکہ وہ پارٹی میں آکر اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں۔ اس سے قبل بھی پارٹی کی اعلی قیاست بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر ان کو منانے کی ناکام کوشش کر چکی ہے۔ سابق آصف علی زرداری خود لندن گئے تھے لیکن بلاول نہیں مانے۔ اسی لیے اب دوبارہ سے پارٹی کی قیادت ان کو منانے کے لیے سر گرم ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول سندھ حکومت میں بھی بڑی تبدیلیوں کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :