لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت کے دو ملزموں کو بری کر دیا

جمعہ 23 جنوری 2015 12:09

لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت کے دو ملزموں کو بری کر دیا

لاہور:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) ہائی کورٹ نے سزائے موت کے ملزموں کو بری جبکہ ایک اور سزائے موت کے مجرم کی سزا کو عمر قیدمیں تبدیل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم عامر، رفعت اور عنصر کو فیصل آباد سے پانچ سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے جرم میں ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی جس کے بعد مجرموں کے اہل خانہ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس پر ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے دو مجرموں کو بری اور ایک کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :