ہمیں نا اہل اورسفارشی لوگوں سے چھٹکارا پا کر باصلاحیت لوگوں کو موقع دینا ہو گا‘ سلینا سپرا

جمعہ 23 جنوری 2015 13:01

ہمیں نا اہل اورسفارشی لوگوں سے چھٹکارا پا کر باصلاحیت لوگوں کو موقع ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء ) ٹی وی کی مقبول اداکارہ سلینا سپر انے کہا ہے کہ شوبز انڈ سٹری میں کارکردگی اور میرٹ کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ مایوسی کا شکار ہوچکا ہے ،ہمیں نئے لوگوں کی سرپرستی اور ان کا حوصلہ بڑھانا ہوگا تاکہ ینگ ٹیلنٹ کو آگے لایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں اگر کسی شخص کی کارکردگی اچھی ہوتی ہے تو ترقی اس کا حق بنتا ہے ۔

ہمیں نا اہل اورسفارشی لوگوں سے چھٹکارا پانا ہوگا ۔پرڈیوسروں اور ہدایتکار حضرات کو چاہیے کہ پڑھے لکھے با اصلاحیت لوگوں کو موقع دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں ٹی وی کی لا تعداد ڈرامہ سیریلیز میں مرکزی کردار ادا رکررہی ہوں پاکستانی فلموں کی بے شما ر آفرز ہوئی ہیں مگر فی الحال میں ٹی وی پروڈکشن کو پورا وقت دیں رہی ہوں کردار اچھا ہوا تو سکرپٹ پڑھنے کے بعد غور کرونگی ۔