قومی کرکٹ ٹیم میں ’’کرسٹیا نو رو نالڈو‘‘ کی شمو لیت

جمعہ 23 جنوری 2015 14:17

قومی کرکٹ ٹیم میں ’’کرسٹیا نو رو نالڈو‘‘ کی شمو لیت
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23۔جنوری 2015ء ) مایہ نا ز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ و قومی کرکٹ ٹیم میں بھی شامل ہو گئے ہیں،کرکٹر عمر اکمل نے سٹار فٹبالر کی شبیہ اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2014ء کے پرتگالی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے بالوں کا نیا سٹائل بنوایا تھا، عمر اکمل نے فٹبالر کی کاپی کر تے ہوئے ورلڈ کپ 2015ء کے لیے اسی طرح کا ہیئر سٹائل بنوا لیا ہے ،رونالڈو نے اپنی جرسی نمبر 7کی طرح کا ہیئر سٹائل بنوایا تھا اور عمر اکمل نے بھی ویسا ہی سٹائل بنوایا ہے ۔کرکٹر کے اس دلچسپ قدم سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا وہ کرکٹ ورلڈ کپ میں اسی طر ح کی کارکر دگی دکھا پائیں گے جیسی کارکردگی رونالڈو نے فیفا ورلڈ کپ 2014ء میں دکھائی تھی؟۔

متعلقہ عنوان :