خیرپور 40 سالہ نامعلوم شخص کی تشدد ذدہ لاش بر آ مد

جمعہ 23 جنوری 2015 14:35

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) تحصیل نارا کے کھینواری تھانے کی حدود چونڈکو سانگھڑ روڈ کے قریب ایک نامعلوم 40 سالہ شخص کی تشدد شدہ لاش ملی ہے۔ دیہاتیوں کی اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر چونڈکو اسپتال پہنچا دی جبکہ تاحال لاش کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔