جمہوریت کو بچانے کیلئے استعفیٰ دیا ‘ جاویدہاشمی

جمعہ 23 جنوری 2015 16:24

جمہوریت کو بچانے کیلئے استعفیٰ دیا ‘ جاویدہاشمی

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو بچانے کیلئے استعفیٰ دیا ‘ تحریک انصاف کے استعفوں کے معاملہ پر صوبائی اور قومی اسمبلی کے اسپیکرز نے آئین کی پاسداری نہیں کی،معاملہ سپریم کورٹ میں جائیگا ‘پاکستان دہشتگردوں کے خلاف بہت بڑی جنگ لڑرہا ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ دہشتگردوں نے مذہب کو بھی ہمارے خلاف استعمال کرنا شروع کر دیا ہے ‘ ہمارے گھر،عبادت گاہیں اورعوامی مقامات بھی دہشتگردی سے محفوظ نہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ طالع آزما ملک میں مارشل لاء لگانا چاہتے تھے،ان کی کوششوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور جمہوریت کو بچانے کے لئے قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے استعفوں کے معاملہ پر صوبائی اور قومی اسمبلی کے اسپیکرز نے آئین کی پاسداری نہیں کی،اب معاملہ سپریم کورٹ میں جائے گا۔ جاوید ہاشمی نے شاہ عبداللہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے محسن تھے،انہوں نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم کا ساتھ دیا۔

متعلقہ عنوان :