پاکستان فاسٹ بولر جنیدخان ایم آر آئی ٹیسٹ سے خوفزدہ

جمعہ 23 جنوری 2015 16:36

پاکستان فاسٹ بولر جنیدخان ایم آر آئی ٹیسٹ سے خوفزدہ

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء ) کرکٹ کے میدان میں بیٹسمینوں کا ڈرانے والے پاکستان فاسٹ بولر جنیدخان ایم آر آئی ٹیسٹ سے خوفزدہ ہیں۔فاسٹ بولروں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ دلیر ہوتے ہیں اور تیز گیندیں کرانے کے لئے پوری وقت صرف کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

صوابی سے تعلق رکھنے والے جنید خان بھی اپنی تیز بولنگ اور کرکٹ میں جارحانہ انداز کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جنید خان ایم آر آئی ٹیسٹ کرانے سے اس لئے گریز کرتے ہیں کہ انہیں ایم آر آئی مشین میں جانا پسند نہیں ہے۔

وہ یہ ٹیسٹ کراتے وقت گھبراجاتے ہیں یہ جدید مشین جس میں ٹیسٹ کے لئے مریض کو دس سے بارہ منٹ مشین کے اندر رکھا جاتا ہے اور اس دوران تیز آوازیں آتی ہیں اور کمزور دل لوگ یہ ٹیسٹ کرانے سے گھبراتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مطابق جنید خان ایم آر آئی ٹیسٹ کرانے سے گھبراتے یں اکثر اس مشکل ٹیسٹ کے لئے ڈاکٹر زان کی ہمت بندھاتے ہیں اور ان کا ہاتھ پکڑ کر کہتے ہیں کہ وہ یہ ٹیسٹ کرائیں۔

متعلقہ عنوان :