موٹاپے سے نجات کا سب سے دلچسپ طریقہ

جمعہ 23 جنوری 2015 16:41

موٹاپے سے نجات کا سب سے دلچسپ طریقہ

کیا آپ موٹاپے سے تنگ اور اس سے نجات چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو اس مشکل سے نجات کی کنجی تو آپ کے اپنے ذہن میں موجود ہے۔ جی ہاں سخت جسمانی ورزشیں یا سرگرمیاں نہیں بس اپنے ذہن میں کچھ کھانے کی طلب ہونے پر یہ بات بٹھالیں کہ آپ پہلے ہی کھا چکے ہیں تو موٹاپے سے بچ سکتے ہیں۔ ایسا دلچسپ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ کی لیورپول یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق لوگوں کے لیے اپنی بے وقت کی بھوک پر قابو پانا آسان ہے بس انہیں یہ یاد رکھنے کی کوشش کرنا ہے کہ وہ کھانا کھا چکے ہیں؟ محققین کا کہنا ہے کہ اصل میں اکثر بے وقت ہمیں جو بھوک محسوس ہوتی ہے وہ پیٹ کی بجائے ہمارے ذہن کی شرارت ہوتی ہے جس کی روک تھام ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر ذہن کو یہ یاد دلا دیا جائے کہ ہم تو کھانا کھا کر پیٹ بھرچکے ہیں تو پھر وہ تنگ نہیں کرتا اور موٹاپے میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔