محسن حسن خان نے ایکشن کلیئر ہونے پر سعید اجمل کو ورلڈکپ کھلانے کی حمایت کردی

جمعہ 23 جنوری 2015 16:43

محسن حسن خان نے ایکشن کلیئر ہونے پر سعید اجمل کو ورلڈکپ کھلانے کی حمایت ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء ) سابق کوچ محسن حسن خان نے کلیئر ہونے پر سعید اجمل کو ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنانے کی حمایت کردی،ان کا کہنا ہے کہ آف اسپنر ایک ذہین کرکٹر اور ٹیم مین ہیں، میگا ایونٹ میں پاکستان کیلیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے ایک انٹرویو میں کہاکہ میری دعا ہے کہ سعید اجمل چنئی میں بولنگ ایکشن کلیئر کرانے میں کامیاب ہو جائیں،اس کے بعد اگر آئی سی سی قوانین اجازت دیں تو انھیں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرلینا چاہیے، محسن خان نے کہا کہ دنیا کے بہترین آف اسپنر کی خدمات سے محروم ہونا پاکستان کیلیے ایک دھچکا ہے،ان کو باہر بیٹھے دیکھ کر دلی تکلیف ہورہی ہے