پی آئی اے پرواز پی کے 283پندرہ مسافروں کو چھوڑ کر نو دو گیارہ ہوگئی

جمعہ 23 جنوری 2015 16:54

پی آئی اے پرواز پی کے 283پندرہ مسافروں کو چھوڑ کر نو دو گیارہ ہوگئی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ،جہاز ایک دو نہیں پورے15 مسافروں کو باچا خان ائیرپورٹ پر بے یارومددگار چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگیا،مسافروں کے احتجاج پر انتظامیہ بھی غائب ہوگئی،لاجواب سروس سے دبئی جانے والوں کی خواہش دل میں ہی رہ گئی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی پرواز پی کے 283 پندرہ مسافروں کو چھوڑ کر نو دو گیارہ ہوگئی،کنفرم ٹکٹ ہونے کے باوجود15 مسافروں لاونج میں انتظار کرتے رہ گئے۔

متعلقہ عنوان :