ہنگو پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی،3افراد گرفتار

جمعہ 23 جنوری 2015 16:54

ہنگو پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی،3افراد گرفتار

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری2015ء) ہنگو پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی،3افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد،ڈی پی ہنگو کے مطابق تینوں گرفتار افراد کا تعلق کلعدم تحریک سے ہے،اس حوالے سے ڈی پی او ہنگو انور سعید کنڈی نے بتایا کہ جمعہ کے نماز سے پہلے ہنگو پولیس نے ہنگو کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 8دستی بم،8ڈیٹونیٹر،4سرکاری وردیاں،4کلاشنکوف،2بیٹریاں،2رپیٹر اور سینکڑوں مختلف قسم کے کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہنگو کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق کلعدم تحریک سے ہے۔

متعلقہ عنوان :