امریکہ نے داعش سے متعلق ایک اہم اعلان کر دیا

جمعہ 23 جنوری 2015 16:56

امریکہ نے داعش سے متعلق ایک اہم اعلان کر دیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری2015ء) امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کی کاروائی میں شدت پسند تنظیم داعش کے نصف سے زائد اہم رہنما ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں داعش کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا اجالس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ کی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں داعش کا شور ٹوٹ رہا ہے۔

(جاری ہے)

داعش کے بڑے بڑے جنگجووٴں کو ماراجا چکا ہے اور ان حملوں میں داعش کے 50 فی صد رہنما کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔جان کیری کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے عراق اور شام میں ان کی پیش قدمی کو روکا ہے۔ اجلاس میں شریک عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے خبر دار کیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ان کی شدت پسندی کے خلاف لڑنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔ بر طانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی ملک داعش کو شکست دینے کے لیے پر عزم ہیں۔ اجلاس میں آسٹریلیا، بحرین، کینیڈا، ڈنمارک، بیلجئیم، مصر، فرانس، جرمنی، اٹلی، اردن کویت، نیدر لینڈ، ناروے، قطر، سعودی عرب، سپین، ترکی اور متحدہ عرب امارات نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :