شاہ عبداللہ نے ایک موقع پر پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے تھے : مشیر وزیر خارجہ

جمعہ 23 جنوری 2015 18:29

شاہ عبداللہ نے ایک موقع پر پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے تھے : مشیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری۔2015ء) حکومت پاکستا ن کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے سودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک موقع پر پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے تھے جو ناقابل فراموش ہے۔انہیں پاکستان سے بہت محبت تھی جبکہ وہ پاکستان کا خیال بھی بہت رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ شاہ عبداللہ نے پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد امداد کا اعلان کیا تھا جبکہ ملک میں کسی بھی قدرتی آفات کے بعد انہوں نے بڑھ چڑھ کر پاکستان کی مدد کی ۔

نئے فرمانروا کنگ سلمان کے حوالے سے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ خدا کرے کہ وہ بھی شاہ عبداللہ کی پالیسیوں کو جاری رکھیں۔ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ماضی میں تعلقات اچھے رہیں ہیں جبکہ مستقبل میں بھی بہتر تعلقات کی امید ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ روز قبل وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے بھی شاہ عبداللہ کی عیادت کرنے سعودی عرب گئے تھے جہاں انہوں نے شاہ عبداللہ سے ملاقات بھی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :