گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف اقوام متحدہ کی ذیلی کمیٹی ای آر ڈی کے پاس آئینی درخواست دائر کر دی گئی،

فرانسیسی اخبار کا اقدام جنرل اسمبلی کی منظور کی جانیوالی قرار داد کی واضح خلاف ورزی ہے،کارروائی کی جائے‘ متن

جمعہ 23 جنوری 2015 18:44

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف اقوام متحدہ کی ذیلی کمیٹی ای آر ڈی کے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف اقوام متحدہ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ کی جانب سے اقوام متحدہ کی ذیلی کمیٹی ای آر ڈی کے پاس دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی اخبار کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت جنرل اسمبلی کی منظور کی جانے والی قرار داد نمبر 2106 کی واضح خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

اس قرار داد کے ذریعے تمام ممبر ممالک ایک دوسرے کے مذہب کے احترام کے پابند ہیں ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ فرانس نے بھی اقوام متحدہ کی اس قرار داد پر دستخط کر رکھے ہیں لہٰذاگستاخانہ خاکے شائع کر کے مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والے اخبار کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔