میٹرک بورڈ ، کراچی کے تحت ضمنی اِمتحانات برائے سال 2014 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

جمعہ 23 جنوری 2015 18:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے ضمنی امتحانات سائنس و جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ ) برائے سال 2014کے نتائج کا اعلان آج بروز جمعةالمبارک مورخہ 23-01-2015کو کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کل رجسٹرڈ طلبہ و طالبات 36560، امتحان میں شریک ہوئے 33067جبکہ 3493غیر حاضر رہے۔ گریڈ ز کے لحاظ سے61'A-1'، گریڈ میں کامیاب ہوئے ، 391 'A' گریڈ میں کامیاب ہوئے، 2341 'B' گریڈ میں کامیاب ہوئے، 6584 'C' گریڈ میں کامیاب ہوئے، 6209 'D' گریڈ میں کامیاب ہوئے،355 'E' گریڈ میں کامیاب ہوئے، ایڈینشنل مضامین میں 11کامیاب ہوئے۔ اسطرح کامیابی کا تناسب 48.24%رہا۔

متعلقہ عنوان :