گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ٹنڈومحمدخان میں مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے الگ الگ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

جمعہ 23 جنوری 2015 18:55

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ٹنڈومحمدخان میں مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے الگ الگ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ، یا رسول اللہ کمیٹی ٹنڈومحمدخان کی جانب سے حافظ محمد رمضان عباسی ، سید محمد اسماعیل شاہ کرمی ، مشتاق احمد ، اہل سنت والجماعت ٹنڈومحمدخان کے مولانا سہراب فاروقی ، مولانا احمد فاروقی ، مولانا سرفراز معاویہ اور شیعہ علماء کاؤنسل پاکستان کی جانب سے مولانا بشیر احمد مظاہری کی قیادت میں الگ الگ ریلیاں نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سخت نعریبازی کی گئی ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فرانس کے میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے ہیں ، اس طرح کے اشاعت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ حکومت اور اسلامی ملک ، توہین رسالت کو سب سے بڑا جرم قرار دیا جائے ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ پاکستان فرانس سے اپنے سفارتی تعلقات کو فوری طور پر ختم کرے ۔

متعلقہ عنوان :