ٹنڈومحمد خان بلڑی شاہ کریم روڈ پر گاجا واہ کے قریب ٹریفک حادثہ ،ایک شخص جاں بحق

جمعہ 23 جنوری 2015 18:55

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) ٹنڈومحمد خان بلڑی شاہ کریم روڈ پر گاجا واہ کے قریب تیز رفتار ٹرک اور موٹرسا ئیکل میں زور دار تصادم ہوگیا ، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 35سالہ محمد سومار مگسی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، جبکہ اس کی بیوی پرمش شدید زخمی ہوگئیں ، دونوں کو سول اسپتال ٹنڈومحمدخان لایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی ، جبکہ زخمی پرمش کو نازک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ، ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد ٹرک سمیت فرا ر ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :