سکھر،تو ہین آمیز خا کوں کی اشاعت کیخلاف ریلیوں ، دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ،

فرانس حکومت کیساتھ سفارتی تعلقات اور ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ

جمعہ 23 جنوری 2015 19:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) فرانسیسی جریدے کی جانب سے تو ہین آمیز خا کوں کی اشاعت کے خلاف ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی احتجاجی ریلیوں ، دھرنوں اور مظاہروں کو سلسلہ جاری ، فرانسیسی حکومت کیساتھ سفارتی تعلقات اور ملوث افراد کے خلاف بھرپور کاروائی کا مطالبہ ، فلک شگاف نعرے بازی ، نماز جمعہ کے اجتماعات میں علماء کرام کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف مذمتی بیانات و قرارداد منظور، کو ئی بھی مسلمان توہین رسالت برداشت نہیں کر سکتا فرانس کی حکو مت نا قابل معافی گستا خی کر نے والوں کو سزا دے ور نہ دنیا بھر کے مسلمان اس کیخلاف اٹھ کھڑے ہو نگے ، رہنماؤں کے خطابات ، تفصیلات کے مطابق فرانسیسی جریدے کی جانب سے تو ہین آمیز خا کوں کی اشاعت کے خلاف ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی احتجاجی ریلیوں ، دھرنوں اور مظاہروں کو سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز سکھر میں جے یو آئی ضلع سکھرو اسکی ذیلی تنظیموں کی جانب سے مدرسہ منزل گاہ سکھر سے پریس کلب تک کارکنان کی بڑی تعداد نے مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، محمد صالح اندھڑ، مفتی سعود افضل ہالیجوی ،قاری لیاقت مغل ، مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ، جماعت اسلامی ضلع سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی بڑی تعداد نے محمد بن قاسم پارک سے پریس کلب تک پروفیسر مسعود خان ، حزب اللہ جھکروو دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی ، تحفظ ناموس رسالت کمیٹی کے زیر اہتمام جناح چوک سے سکھر پریس کلب تک مفتی محمد ابراہیم قادری ، مشرف محمود قادری ، ڈاکٹر سعید احمد اعوان ، کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ، جماعت اہلسنت و الجماعت ضلع سکھر کی جانب سے سٹی پوائنٹ سے سکھر پریس کلب تک حافظ محمدرمضان نعمانی ، زاہد حسین لونڈ ، غلام نبی عثمانی و دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی شرکاء ریلی نے حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ہاتھوں میں پلے کا رڈز اور بیرز اٹھا رکھے تھے جن پر فرانس کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مذکورہ رہنما وٴں کا اپنے خطابات میں کہنا تھا کہ کو ئی بھی مسلمان توہین رسالت برداشت نہیں کر سکتا فرانس کی حکو مت نا قابل معافی گستا خی کر نے والوں کو سزا دے ور نہ دنیا بھر کے مسلمان اس کیخلاف اٹھ کھڑے ہو نگے ان کا کہنا تھا کہ اس گستا خی پر دنیا کے مسلم ممالک کے حکمران اقوام متحدہ سے احتجاج کریں اور فرانس سے اپنے تجا رتی و سفارتی تعلقات منقطع کریں فرا نس کی حکو مت کو مجبور کرین ہ وہ گستاخ رسول کو کڑی سے کڑی سزا دجائے دوسری جانب سکھر کی مختلف مساجد میں بھی علماء کرام نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف مذمتی بیانات دیئے اور مذمتی قرار داد پیش کرتے ہوئے امت مسلمہ سے حضور اکرم  کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔