سعودی عرب کا شام اور عراق کے جنگ زدہ یتیم بچوں کو گود لینے کی ممانعت کا اعلان

جمعہ 23 جنوری 2015 19:16

سعودی عرب کا شام اور عراق کے جنگ زدہ یتیم بچوں کو گود لینے کی ممانعت ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) سعودی وزارت سماجی امور نے شام اور عراق ایسے ممالک کے جنگ زدہ یتیم بچوں کو گود لینے کی ممانعت کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت سماجی امور کی ڈائریکٹ لطیفہ التمیمی کا کہنا ہے '' وزارت عرب ملکوں کے ان یتیم بچوں کو گود لینے والے سعودی شہریوں کو وسائل مہیا نہیں کرے گی۔سعودی میڈیا کے مطابق ' وزارت سماجی امور کی ڈائریکٹر لطیفہ التمیی نے بتایا حال ہی میں سعودی خاندانوں نے پانچ سو ساٹھ سعودی یتیم بچوں کو گود لیا ہے۔

ان بچوں کی پیدائش سے متعلق دستاویزات بھی موجود ہیں اور پاسپورٹوں سمیت دیگر ضروری دستاویزات بھی دستیاب ہیں۔واضح رہے ان خاندانوں کو سعودی وزارت سماجی امور ماہانہ تین ہزار ریال کی امداد بھی دیتی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ان سعودی یتیم بچوں کے لیے علاج کی مفت سہولیات کے علاوہ بنک اکاونٹس کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہیں۔ تاہم سعودی خاندانوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ گود لیے گئے ان یتیم بچوں کے والدین کے ناموں میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے۔

لطیفہ التمیمی نے کہا انہوں سے نظام میں ابھی تک کوئی خرابی یا برائی نہیں دیکھی ہے۔ان سعودی بچوں کو اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد اپنی مرضی سے الگ رہنے کا بھی حق ہے۔ وزارت سماجی امور ان کی بلوغت کو پہنچنے کے بعد شادیوں کے بھی حق میں ہے۔ اس سلسلے میں فی کس ساٹھ ہزار سعودی ریال کی رقم بھی وزارت کی طرف سے پیش کی جاتی ہے۔ام القریِ یونیورسٹی کے استاد عبداللہ المکی کا یتیموں کی پرورش کے حوالے سے کہنا ہے کہ اسلام اس امر کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، تاہم بچوں کے والدین کے نام یا خاندانوں کے نام تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :