سکھر، پولیس موبائل اہلکاروں کیلئے وبال جان بن گئی،

اسٹارٹ نہ ہونے پر اہلکاروں نے بیس منٹ تک دھکے دیکر اسٹارٹ کرایا

جمعہ 23 جنوری 2015 19:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) پولیس موبائل پولیس اہلکاروں کیلئے وبال جان بن گئی ، اسٹارٹ نہ ہونے پر پولیس اہلکاروں نے بیس منٹ تک دھکے دیکر اسٹارٹ کرایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر میں ڈا کٹر خا لد محمود سو مرو کے قتل کے ملزمان عدالت میں پیش کر نے کے وقت اس دلچسپ صو رتحا ل دیکھنے میں آئی کہ جب ملزمان کو دو با رہ وا پس لے جا نے کے لیے سیکورٹی میں لا ئی گئی ایک پو لیس مو بائل کو اسٹا رٹ کیا گیا تو اس نے چلنے سے جواب دے دیا جس پر وہاں پر مو جود پو لیس کے اہلکا روں اس کا خمیا زہ بھگتنا پڑااور ان بے چا روں کو پو لیس مو بائل کو دھکے لگا ناپڑے اور دور تک دھکے کھا نے کے بعد مو با ئل اسٹارٹ ہو ئی تو ان پو لیس اہلکا روں کی بھی جان چھوٹی جس پر وہاں پر مو جود لو گ کہتے رہے کہ جب یہ مو بائل اس طرح کا م کر ے گی تو پو لیس کس طرح اس مو بائل کے ذریعے چو روں یا ڈا کو وٴں کا پیچھا کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :