جماعت الدعوة اور حقانی نیٹ ورک پر پابندی کی کوئی تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے ،امریکہ ،

امریکاپاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کو تسلیم کرتا ہے، جین ساکی

جمعہ 23 جنوری 2015 21:00

جماعت الدعوة اور حقانی نیٹ ورک پر پابندی کی کوئی تصدیق موصول نہیں ہوئی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) امریکہ نے کہاہے کہ پاکستان کی جانب سے حافظ سعید کی جماعت الدعو ة اور حقانی نیٹ ورک پر پابندی لگائے جانے کے حوالے سے کوئی تصدیق موصول نہیں ہوئی۔بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان جین ساکی نے کہاکہ اگرچہ پاکستان نے دہشت گردی کو ملک کی جڑوں سے نکال باہر پھینکنے کے حوالے سے اپنے اقدامات کا ازسر نو جائزہ لیا ہے تاہم جماعت الدعوة اور حقانی نیٹ ورک پر پابندی کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

جین ساکی نے کہاکہ امریکا، پاکستان کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کو تسلیم کرتا ہے۔ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہاکہ ہم پاکستان کے عزم کی حمایت کرتے ہوئے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ سانحہ پشاور جیسے بدترین حملوں سے بچنے کے لیے اس طرح کے اقدامات نہایت ضروری ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت نے یہ واضح کردیا ہے کہ تمام عسکریت پسند گروپوں کے خلاف کارروائی کرنا ملک کے اپنے مفاد میں ہے اور دہشت گردوں کے مابین اچھے یا برے کی کوئی تفریق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :