پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں قابل قبول نہیں ،امریکہ ،ممبئی حملے کے پیچھے موجود دہشت گردوں کو ہر حالت میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،امریکہ صدر اوباما ، نائن الیون اور ممبئی میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد دونوں ممالک اپنی سلامتی اوردفاع کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہیں ،انٹرویو
جمعہ 23 جنوری 2015 21:17
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں قابل قبول نہیں ممبئی حملے کے پیچھے موجود دہشت گردوں کو ہر حالت میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گابھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں براک اوباما نے کہاکہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استقامت کے ساتھ جما ہوا ہے، نائن الیون اور ممبئی میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد دونوں ممالک اپنی سلامتی اوردفاع کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ممبئی حملے کے پیچھے موجود دہشت گردوں کو ہر حالت میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے تعلقات باہمی احترام کے رشتے پر قائم ہیں جہاں دونوں ایک دوسرے کی تاریخ اور روایات سے بخوبی واقف ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں مضبوطی کو اہمیت دیتے ہیں، ان تعلقات میں ایک دوسرے کے مفادات کے مد نظر رکھا جارہا ہے۔(جاری ہے)
ایک اور سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہاکہ یہ سچ ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات دو طرفہ خواہش کے باجود تیزی کے ساتھ مضبوط نہیں ہوسکے تاہم دونوں ممالک کے تعلقات میں گہرائی پیدا کرنے کی موجودہ کوششیں کامیاب رہی ہیں،گزشتہ کچھ سالوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے اور امریکی اور بھارتی نوجوانوں کو ملازمت کے بہتر مواقع میسر آئے ہیں دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں میں بھی اضافہ ہوا۔
مزید اہم خبریں
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.