نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پنجاب سرفہرست رہا پنجاب میں ابتک 14 مجرموں کو پھانسی،ایک لاکھ 66 ہزار افغان پناہ گزینوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ، وفاقی حکومت نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

جمعہ 23 جنوری 2015 21:38

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پنجاب سرفہرست رہا پنجاب میں ابتک 14 ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پنجاب سرفہرست رہا پنجاب میں ابتک 14 مجرموں کو پھانسی اور ایک لاکھ 66 ہزار افغان پناہ گزینوں کو رجسٹرڈ کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل در آمد جاری ہے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد شروع ہونے کے بعد اب تک پنجاب میں 14، سندھ 5 اور خیبر پختوں خواہ میں ایک مجرم کو پھانسی دی گئی ۔

پنجاب میں 5 ہزار 487، سندھ 3 سو 22، خیبر پختون خوا ایک ہزار 223، بلوچستان 12 اور اسلام آباد میں 275 سرچ آپریشن کئے گئے ان سرچ آپریشنز کے دوران پنجاب میں 33 ہزار 591، خیبر پختون خوا 2 ہزار 887، بلوچستان 20 اور اسلام آباد میں 484 افراد کی جامع تلاشی لی گئی ۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق اس دوران پنجاب میں 958، سندھ 244، خیبر پختون خوا 234، بلوچستان 288 اور اسلام آباد میں 235 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

نفرت آمیز تقاریر کرنے پر پنجاب میں 329 افراد اور خیبر پختوں خوا میں 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ لاوٴڈ اسپیکر کے استعمال پر پنجاب میں 2 ہزار 837 مقدمات درج کئے گئے اور ایک ہزار 471 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسی الزام میں اسلام آباد میں 14 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ پنجاب میں ایک ہزار 85 مقامات سے نفرت آمیز تشہیری مواد قبضے میں لیا گیا۔ پنجاب میں ایک لاکھ 66 ہزار افغان پناہ گزینوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جبکہ باقی صوبوں سے اعداد و شمار موصول نہیں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :