عمر اکمل مشہورفٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے نقش قدم پر چل پڑے

جمعہ 23 جنوری 2015 21:53

عمر اکمل مشہورفٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے نقش قدم پر چل پڑے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) کرکٹر عمر اکمل عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نقش قدم پر چل پڑے ،قومی کرکٹر نے فٹ بال سٹار کے ہیئر اسٹائل کو کاپی کر لیا ۔

(جاری ہے)

کرسٹیانو رونالڈو جہاں اپنے کھیل کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں وہیں اپنے ہیئراسٹائل میں بھی کسی سے پیچھے نہیں، رونالڈو کے بال دیکھ کر لگتا ہے کہ کسی آرٹسٹ نے ان کے سر پرکمال فن کا مظاہرکیا ہے اور ان کا یہ اسٹائل کافی مشہور بھی ہے جس کی کاپی اکثرنوجوان کرتے نظرآتے ہیں ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل بھی کسی سے پیچھے نہیں اورانہوں نے بھی آج کل کرسٹیانو رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہی کی طرح ہیئراسٹائل اپنایا ہوا ہے ۔

کرسٹیانو رونالڈو کی طرح عمر اکمل نے بھی اپنے کان کے اوپری حصے کی طرف سر پر وی شکل بنائی ہے جس سے وہ ہوبہو رونالڈو کے مشابہہ نظر آرہے ہیں۔