این اے 122،فارم 14اور 15موجود نہیں‘الیکشن ٹربیونل کی تصدیق
جمعہ 23 جنوری 2015 21:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری۔2015ء)محمد کاظم ملک پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے ا س بات کی تصدیق کی ہے کہ حلقہ این اے 122 کے پولنگ ریکارڈ پر مشتمل تھیلوں میں فارم 14 اور 15 موجود نہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹربیونل کو ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جو ریکارڈ فراہم کیا گیا اس میں اصل فارم 14 اور 15 کے بجائے ان کی مصدقہ نقول تھیں۔
(جاری ہے)
ٹربیونل کو فراہم کئے گئے تھیلوں میں مذکورہ فارم موجود نہیں اور نہ ہی ان کے بارے میں کچھ معلوم ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ قانونی طور پر فارم 14 اور 15 کی موجود گی کے بغیر پولنگ ریکارڈ پر مشتمل تھیلا مکمل قرار نہیں دیا جاسکتا۔ الیکشن ٹربیونل کے روبرو پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی انتخابی عذر داری زیر سماعت ہے۔ انتخابی عذر داری میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حلقہ این اے 122 میں عمران خان کے مخالف امیدوار سردار ایاز صادق کی کامیابی کیلئے دھاندلی کا سہارا لیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.