خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد فعال کردار ادا کریں، ساجد ظفر ڈال،
کسی بھی دشواری سے بچنے کیلئے خسرہ مہم کے دوران انجکشن لگانے والی ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائیگی، ڈی سی او راولپنڈی
جمعہ 23 جنوری 2015 22:07
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ 26 جنوری سے شروع ہونے والی12 روزہ خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا فعال کردار ادا کریں․ انہو ں نے کہا کہ خسرہ مہم کے دوران انجکشن لگانے والی ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی ․ تاکہ خسرہ مہم کے دوران کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ․ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی 41 یونین کونسلوں میں سکیورٹی کی وجہ سے پولیو مہم جاری نہ رکھی جا سکے اب ان یونین کونسلوں میں خسرہ مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے․ انہوں نے کہا کہ خسرہ مہم کے دوران غفلت برتنے والے اہلکارو ں کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ․ یہ بات انہو ں نے خسرہ آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ․ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر محمدرفیق, خسرہ مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر جاویداقبال , ڈاکٹر عظمی حیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔
(جاری ہے)
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.