شام ، دمشق میں فضائیہ کی بمباری، 6 بچوں سمیت 32 افراد ہلاک،
حکومت مخالف گروہ جمعہ کی نماز کے بعد علاقے میں جمع تھا کہ فضائیہ نے بمباری کردی،حکام
جمعہ 23 جنوری 2015 22:40
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء ) شام کے دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 32 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرقی علاقے میں فضائیہ نے باغیوں کے زیر اثر گاوٴں پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 32 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جس میں سے بیشتر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق حکومت مخالف گروہ جمعہ کی نماز کے بعد علاقے میں جمع تھا کہ اسی دوران فضائیہ نے بمباری کردی جس میں باغیوں کو کافی جانی نقصان اٹھانا پڑا۔دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے شامی فضائیہ کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کارورائی میں مارے جانے والے افراد عام شہری تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.