پشاورجیساواقعہ تاریخ میں کہیں نہیں ملتا، اے پی ایس کی پرنسپل قابل تعریف ہے ،جان کیری،

شاہ عبداللہ نے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کرداراداکیا،ان کی موت پردکھ ہوا،داعش سے کسی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیاکوخطرہ ہے ،دہشتگردی کی وجوہات کوجانے بغیراسے ختم نہیں کرسکتے، عرب اوریورپی ممالک داعش کامقابلہ کررہے ہیں، امریکی وزیرخارجہ کاداعش کے خلاف اتحادی ممالک کی کانفرنس سے خطاب

جمعہ 23 جنوری 2015 22:43

پشاورجیساواقعہ تاریخ میں کہیں نہیں ملتا، اے پی ایس کی پرنسپل قابل تعریف ..

ڈیوہس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ داعش سے کسی ایک ملک کونہیں پوری دنیاکوخطرہ ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شاہ عبداللہ نے اہم کرداراداکیا،سانحہ پشاورکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،اے پی ایس کی بہادرپرنسپل قابل تعریف ہے ،ہنستابستاسکول تھوڑی دیرمیں موت اورتباہی کاشکارہوگیا۔

جان کیری نے جمعہ کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیو وس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہاکہ داعش سے کسی ایک ملک کونہیں بلکہ پوری دنیاکوخطرہ ہے ،دہشتگردی کی وجوہات کوجانے بغیراسے ختم نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہاکہ عرب اوریورپی ممالک داعش کامقابلہ کررہے ہیں ،شاہ عبداللہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردارادکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شاہ عبداللہ کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیااورکہاکہ شاہ عبداللہ کی دوستی اورشراکتداری کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اے پی ایس کی بہادرپرنسپل کے آخری الفاظ تھے کہ ان بچوں کی ماں ہوں ،جان کیری نے کہاکہ پشاورواقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،اے پی ایس کی بہادرپرنسپل قابل تعریف ہے ۔انہوں نے کہاکہ داعش اوردیگردہشتگردتنظمیوں کوشکست دینے کیلئے پرعزم ہیں ،عالمی اتحادنے داعش کوکمزورکردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ طالبان نے بچوں پرحملے کرکے انہیں سکول جانے سے روکا،ملالہ یوسفزئی کی بچوں کی تعلیم کے لئے امیدکی ایک کرن ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پشاورسکول جیساواقع تاریخ میں کہیں نہیں دیکھا،ہنستابستاسکول ایک منٹ میں موت اورتباہی کاشکارہوگیا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی وہاں جنم لیتی ہے جہاں حکومتی ادارے کمزورہوں ،فوجی ایکشن اورمسلمانوں پرالزام لگانے سے دہشتگردی کوختم نہیں کیاجاسکتا،دہشتگردی کوختم کرنے کیلئے منظم حکمت عملی اپناناہوگی۔