صحبت پور،نیشنل پارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 23 جنوری 2015 22:47

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) نیشنل پارٹی ضلع صحبت پور کے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس زیرِ صدارت راہب خان بلیدی ضلعی آرگنائزر منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص عبدالرسول بلوچ ممبر سینٹرل کمیٹی تھے اجلاس میں نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماؤں میر دوران خان کھوسہ ،رفیق احمد خان کھوسہ علی حسن کھوسہ ،اختر حسین کھوسہ ،واجہ نصیر احمد بلیدی ،واجہ کرم خان بلیدی ،رستم خان کھوسہ و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں صحبت پور میں نیشنل پارٹی کو فعال بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے بلدیاتی الیکشن میں میونسپل کمیٹی کے کونسلر بختیار احمدستمانی نے پارٹی ڈسیپلین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار کی بجائے مخالف امیدوار کو ووٹ دیاجس کیلئے مشترکہ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے کونسلر بختیار احمد ستمانی کی رْکنیت ختم کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا اورالیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ پارٹی کی خلاف ورزی کرنے پر بختیار احمد ستمانی کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکے اور انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل صحبت پور ،میونسپل کمیٹی صحبت پور کے چےئر مین، وائس چےئر مین اور تمام یونین کونسل کے چےئر مین کے انتخاب کیلئے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔