سوراب،گستاخانہ خاکوں کیخلاف جے یوآئی کے مرکزی کال پراحتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعہ 23 جنوری 2015 22:54

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) گستاخانہ خاکوں کے خلاف جے یوآئی کے مرکزی کال پرسوراب میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی تحصیل امیرمولانامحمداسماعیل کی قیادت میں مرکزی جامع مسجدسوراب سے برآمدہوکر بازارکے مختلف شاہراؤں سے گزرتے ہوئے مرکزی چوک پرجلسہ کی شکل اختیارکرگئی،جس سے جے یوآئی سوراب کے امیرمولانامحمداسماعیل ،سرپرست مولاناحامداللہ ،مولانااللہ بخش ،مولانامنیراحمدزہری ،حافظ محمدرحیم ،قاری عبدالرشید،حاجی دھنی بخش ،قاری رحمت اللہ سمیت دیگررہنماؤں نے خطاب کیا،مقررین نے فرانس کے جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرشدیدتنقیدکرتے ہوئے اس مذموم عمل کواسلام سے خائف قوتوں کی خبیث الباطنی قراردیدیا،انہوں نے کہاکہ پے درپے آقائے نامدار ﷺ کی شان میں گستاخی کے مرتکب ممالک دراصل بین الاقوامی دہشت گردی کاارتکاب کررہے ہیں جس کے خلاف اسلامی ممالک کے حکمرانوں کوموثراحتجاج کرنا چاہیئے لیکن بدقسمتی سے تاحال اسلامی دنیاکی جانب سے کوئی مفتقہ آوازبلندنہیں ہورہی جس سے ان بدبخت قوتوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے،انہوں نے کہاکہ امام الانبیاء ﷺ سے عقیدت ومحبت ہرمومن مسلمان کے ایمان کالازمی جزہے ،اس پرکسی قسم کی مصلحت نہیں ہوسکتی ،دنیامیں اگرامن درکارہے تواقوام متحدہ کوامام الانبیاء ﷺ سمیت تمام انبیاء کرام کے تقدس واحترام کی پاسداری پرمبنی قانون سازی کرنی ہوگی بصورت دیگرعالمی سطح پرامن کاخواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

مقررین کاکہناتھاکہ جے یوآئی ملک بھرمیں موثراحتجاج کامظاہرہ کرکے بے حس حکمرانوں کی آنکھیں کھول دی ہے اب ان کافرض بنتاہے کہ وہ اوآئی سی کے زریعے اسلامی ممالک کااحتجاج بین الاقوامی سطح پرریکارڈکرانے کے لیئے کرداراداکریں۔

متعلقہ عنوان :