کوئٹہ،قلات سکاوٹس خضدار کی زیر نگرانی لیویز فورس کے تیسرے بیچ کی پاسنگ آوٹ مکمل

جمعہ 23 جنوری 2015 22:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء ) قلات سکاوٹس خضدار کی زیر نگرانی خضدار لیویز فورس کے تیسرے بیچ کی پاسنگ آوٹ مکمل ہو گئی ہے ۔ مذکورہ بیچ کی تربیت عرصہ 20ایام پر مشتمل رہی ۔ دوران تربیت تمام جوانوں کو لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار میں مستقل رہائش پذیر رکھ کر دن رات سخت محنت کے ذیعے ان کی جسمانی وذہنی صلاحیتوں کو نکھار نے کا بھر پور اہتمام کیا گیا ۔

ایف سی کے ماہر نگران انسٹرکٹرز کی زیر تربیت یہ کورس پریڈ ، چھاپہ اندازی ، فائرنگ ، نشانہ بازی کے علاوہ بنیادی تفتیشی انتظامی تربیت پر مشتمل نصاب پر مبنی تھا ۔ واضح رہے کہ یہ تیسرا بیچ دراصل اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے تحت ضلعی انتظامیہ اور ایف سی قلات سکاوٹس نے لیویز فورس کی جدید طرز پر تربیت کا آغاز کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ قلات سکاوٹس کر نل تنویر حسین خان کی طرف سے خصوصی کمانڈو انسٹرکٹرز کی فراہمی سے خضدار لیویز کو صوبے بھر سے بہترین تربیت میسر آئی ہے ۔

قبل ازیں 100 لیویز جوانوں پر مشتمل دستہ نے 20روز ہ تربیت سپیشل سروس گروپ کے انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی بھی مکمل کی ہے ۔ جنہیں ہر طرح کی چھاپہ مارکاروائیوں ، سرچ آپریشن ، گوریلا طرز حملہ وغیرہ سے بخوبی آشنا کرایا گیا ۔ تربیت کا مقصد لیویز فورس کو روایتی اور قبائلی فورس کے ساتھ ساتھ جدید ترین تربیتی و جنگی صلاحیوں سے نوازنا ہے کہ جن کی موجودہ حالات میں اشد ضرورت محسوس کی گئی ہے ۔مذکورہ ٹریننگ کے سلسلے میں محکمہ داخلہ بلوچستان کی طرف سے خصوصی مراعات دی گئی ہیں جو کہ قابل تحسین ہیں۔اس کے علاوہ ڈائیریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان آغا فیصل احمد کی طرف سے وقتاً فوقتاً تربیت کی نگرانی سے معاملات کو سد ھار نے میں خاطر خواہ مدد ملی ہے۔