لاہور، منشیات سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کرنیوالی سات عدالتوں نے ساڑھے نو سو سے زائد ایسے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جا ری کردئیے

جمعہ 23 جنوری 2015 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں منشیات سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کرنے والی سات عدالتوں نے ساڑھے نو سو سے زائد ایسے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جا ری کردئیے ہیں جو اپنی ضمانتیں کرانے کے بعد مقدمات کی سماعت کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ۔

(جاری ہے)

فاضل جج صاحبان نے متعلقہ تھانوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ان ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کریں تاکہ ان کے خلاف درج مقدمات کو نپٹایا جا سکے۔ یاد رہے کی ملزمان کی عدم حاضری کی بناپر ان کے خلاف درج مقدمات کی سال ہا سال تک سماعت نہیں ہو سکتی جس کی وجہ سے عدالتیں زیر بار رہتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :