لاہور،ضلعی حکومت کو ٹی ہاؤس کے لئے” پاک ٹی ہاؤس“ کا نام استعمال کرنے سے روکنے کے ئے سابق مالک کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت 14فروری تک ملتوی

جمعہ 23 جنوری 2015 22:58

لاہور،ضلعی حکومت کو ٹی ہاؤس کے لئے” پاک ٹی ہاؤس“ کا نام استعمال کرنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ضلعی حکومت کو ٹی ہاؤس کے لئے” پاک ٹی ہاؤس“ کا نام استعمال کرنے سے روکنے کے لئے سابق مالک کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت 14فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔ فاضل عدالت نے ضلعی حکومت کو آخری موقع دیا ہے کہ وہ درخواست کا جواب داخل کردیں بصورت دیگر یکطرفہ کاروائی کا آغا زکردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مذکورہ درخواست پاک ٹی ہاؤس کے سابق مالک زاہدحسین نے دائر کررکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مال روڈ کے مشہور چائے خانے کا نام ”پاک ٹی ہاؤس“ درخواست گزار کے والد سراج دین نے رجسٹرڈ کر ارکھا تھا۔ ان کے علاوہ کوئی اور اس ٹریڈ مارک کو استعمال کرنے کا حق دار نہیں ہے ۔ اس کے باوجود ضلعی حکومت درخواست گزار کے والد کی اجازت کے بغیر اس نام کو استعمال کررہی ہے ۔

درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ ضلعی حکومت کو پاک ٹی ہاؤس کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے ۔فاضل عدالت نے اس درخواست پر ضلعی حکومت سے جواب طلب کر رکھاہے مگر اس کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ فاضل عدالت نے ضلعی حکومت کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 14فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :