کراچی ، رینجرز کی کارروائی،ٹارگٹ کلرز سمیت 21 ملزمان گرفتار

جمعہ 23 جنوری 2015 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلرز سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق گلشن معمار، داوٴد چالی، شاہ لطیف ٹاوٴن اور یوسف گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائی کے دوران 21 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں بھتہ خور، گینگ وار کے کارندے اور ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں جن سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور دستی بم برآمد کیے گئے، ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں اور انہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :