مریدکے،قومی فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے پنجاب کی انڈر14فٹ بال ٹیم کے ٹرائلز

جمعہ 23 جنوری 2015 23:08

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) فٹ بال اکیڈمی مریدکے میں قومی فٹ بال چیمپئن شپ کے لیے پنجاب کی انڈر14فٹ بال ٹیم کے ٹرائلز منعقد ہوئے جن میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، اوکاڑہ۔ ساہیوال سمیت صوبہ بھر کے دیگر شہروں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کوچ حبیب احمد اور سیکرٹری خالد محمود نے ٹرائلز لیے جبکہ فٹ بال اکیڈمی مریدکے کے صدر حاجی غلام محی الدین، کوچ عبد العزیز، نعیم احمد، انٹر نیشنل فٹبالر تنویر احمد اور اعجاز خاں نے ٹرائلز کی نگرانی کی۔ ٹیم کے حتمی انتخاب کے بعد منتخب کھلاڑیوں کا دس روزہ تربیتی کیمپ مریدکے میں ہی لگایا جائے گا۔ نیشنل انڈر14فٹبال چیمپئن شپ کا آغاز 9فروری سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :