ایبٹ آباد،جعلی صحافیوں نے سپیشل برانچ کے پولیس اہلکار کی مدد سے مقامی شخص سے دس ہزار روپے ہتھیالئے

جمعہ 23 جنوری 2015 23:12

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) جعلی صحافیوں نے سپیشل برانچ کے پولیس اہلکار کی مدد سے مقامی شخص سے دس ہزار روپے ہتھیالئے۔ پولیس اہلکار معطل۔ تحقیقات کا حکم۔ اس ضمن میں ستر نملی میرا کے رہائشی خان بہادر نے صحافیوں کو بتایا کہ ایبٹ آباد کے ساتھ تعلق رکھنے والے دوجعلی صحافیوں رمیز اور عامر نے اس کوسپیشل برانچ میں تعینات فیصل نامی اہلکار کی مدد سے بلیک میل کرکے دس ہزار روپے ہتھیالئے۔

اور میرے پاس موجود لکڑیوں کا پرمٹ بھی لے گئے۔

(جاری ہے)

جس پر میں نے ڈی پی او ایبٹ آباد محمد علی گنڈا پور اور اسسٹنٹ کمشنر کو تحریری شکایت کی۔ میری شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او محمد علی گنڈا پور نے پولیس اہلکار فیصل کو ملازمت سے معطل کرتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ خان بہادر نے مزید بتایاکہ رمیز او ر عامر نامی نوجوان ہر وقت مختلف تھانوں میں موجود رہتے ہیں۔ اور پولیس کے کرپٹ اہلکاروں کی مدد سے لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں۔ انہوں نے ایبٹ آباد کی صحافی برادری سے دونوں نوسربازوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی بھی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :