ایبٹ آباد،حاجی اورنگزیب کا قاتل قاضی ایاز ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں داخل،

ورثاء کا آئی جی پی سے ایس پی میاں واجد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

جمعہ 23 جنوری 2015 23:12

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) حاجی اورنگزیب کا قاتل قاضی ایاز ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں داخل۔ ورثاء کا آئی جی پی سے ایس پی میاں واجد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ۔بصورت دیگر احتجاج کا اعلان۔ اس ضمن میں مقتول حاجی اورنگزیب کے بیٹے فواد اورنگزیب نے صحافیوں کو بتایا کہ جب ہمارے پلازے پر قاضی میڈیکوز کے مالک قاضی ایاز نے قبضہ کیا اور میرے والد نے تھانہ کینٹ میں درخواست دی تو انسداد دہشت گردی فورس مانسہرہ کے ایس پی میاں جاویدنے اس کیس میں مداخلت کی۔

اور تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او جاوید خان کو فون کرکے ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیاتھا۔ اور مذاکرات کرانے کا حکم دیا تھا۔میرے والد کے قتل کے بعد ایس ایچ او کینٹ نے ڈی پی او کے سامنے میاں جاوید کے فون کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

لیکن میاں جاوید کو کسی نے کچھ نہیں کہا۔ جبکہ ڈی پی او نے اے ایس آئی سردار واجد کو ملازمت سے معطل کردیا۔فواد اورنگزیب نے بتایا کہ میاں جاوید کا تعلق مانسہرہ کے ساتھ ہے۔

اور ملزم قاضی ایازبھی مانسہرہ جیل میں بند ہے۔میاں جاوید ملزم کو مکمل سپورٹ اور قانونی امداد فراہم کررہا ہے۔ دل کی بیماری کا بہانہ بنا کر قاضی ایازکو ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کروا دیاگیاہے۔ملزم کو پولیس مکمل پروٹوکول فراہم کررہی ہے۔جبکہ ایس پی میاں جاوید کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہا ہے۔انہوں نے انسپکٹر جنرل خیبرپختونخواہ پولیس سے مطالبہ کیا کہ ایبٹ آباد پولیس ہمیں انصاف فراہم نہیں کررہی۔ ہماری شکایات کے باوجود ایس پی میاں جاوید کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔ اگر ہماری داد رسی نہ کی گئی تو ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :