تحفظ ناموس رسالتﷺ اورتحفظ ناموس صحابہ کیلئے بیک وقت لاکھوں مسلمان اپنی جانوں کی بازی لگانے کیلئے تیارہے ،علامہ مولانا محمد یوسف

جمعہ 23 جنوری 2015 23:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء )تحفظ ناموس رسالتﷺ اورتحفظ ناموس صحابہ کیلئے بیک وقت لاکھوں مسلمان اپنے جانوں کی بازی لگانے کیلئے تیارہے ان خیالات کااظہارجمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی رہنماء صاحبزادہ علامہ مولانامحمدیوسف نے جامعہ اسلامیہ عبدالغنی ٹاؤن چمن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاامت مسملہ کی ترجمانی کرنے کیلئے مسلم ممالک کے حکمران خواب غفلت سے بیداہوکرناموس رسالتﷺ اورناموس  کی تحفظ کی خاطراٹھ کھڑے ہوجائے باربارگستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے عالم کفرمسلمانوں کی زخموں پرنمک پاشی کررہے ہیں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت عالمی امن کوتباہ کرنے کی سازش ہے آزادی کی آڑمیں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلاجارہاہے جوناقابل برداشت ہے عمل ہے محسن انسانیتﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے فرانس گستاخ رسولﷺ کوامت مسلمہ کے حوالے کرے انہوں نے کہاکہ اسلام امن اورمحبت کادین ہے اوردہشتگردی سرورکائنات اوردوجہاںﷺ کی یاناموس صحابہ کی شان میں گستاخی کرناسب سے بڑی دہشتگردی ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم ہونے کے ناطے اسلامی ممالک کے سربراہان کی ہنگامی اجلاس طلب کرے اورفرانس سے ہرقسم کے تعلقات کوختم کرنے کااعلان کرے اورگستاخ رسولﷺ کوامت مسلمہ کے حوالے کرنے کامطالبہ کرے۔