اٹک خورد،چودھری حبیب اللہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اہم اجلاس

جمعہ 23 جنوری 2015 23:15

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اٹک کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ڈی سی او اٹک چودھری حبیب اللہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اٹک میاں اشفاق، ای ڈی او ایجوکیشن اٹک قاضی ظہور حسین، ڈی ایم او فاروق اکمل، ٹی ای او سردار آفتاب احمد، ڈی او ورکس محمد عبداللہ، ڈی او پلاننگ جاوید بھٹی اور ڈی او سول ڈیفنس عقیل احمد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اٹک میاں اشفاق نے اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی ایمر جنسی ریسپانس ٹیم تشکیل دی جارہی ہے جس میں اٹھارہ سے بیس سال تک عمر کے نوجوانوں کو بطور رضاکار بھرتی کیا جائے گا۔ اس ٹیم میں کمیونٹی سے متعلق افراد، طلباء اور ریٹائرڈ سرکاری اہلکار بھی شامل ہوں گے جو ایمرجنسی کی صورت میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ اس ٹیم کو تین روزہ ایمرجنسی تربیت بھی فراہم کی جائے گی جس کے بعد بھی ان کی ریگولر ایکسرسائز جاری رہیں گی۔ ڈی سی او اٹک نے ہدایت کی کہ اس سلسلہ میں ایک ہفتہ کے اندر کام مکمل کرکے انہیں رپورٹ دی جائے۔